اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد اورچینی وزیرپبلک سکیورٹی کے درمیانٹیلیفونک رابطہ ہو ا ہے جس میں داسوہائیڈروپاوربس حادثے سے متعلق بات چیت کی گئی ہے اور بس حادثے میں اب تک کی تحقیقات سے متعلق پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا گیاجبکہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں وزرا کی جانب سے اس بات کا عزم کیا گیا کہ کوئی بھی شرپسندطاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کوخراب نہیں کرسکتی۔ونوں وزرا میں داسوبس حاد ثے کی تحقیقات جلدازجلدمکمل کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔
وزیرداخلہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان چین آزمودہ دوست اورآہنی بھائی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پربس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات جلد مکمل کرلیں گے، چینی ٹیم کی مدد کررہے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید اور چینی وزیر پبلک سکیورٹی میں رابطہ،داسو حادثے کی تحقیقات پر تبادلہ خیال
