• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع بہاولپور میں موجود کورونا ویکسی نیشن سنٹرز اور چرچ ہائے کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئ

Jul 18, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ضلع بہاولپور میں موجود کورونا ویکسی نیشن سنٹرز اور چرچ ہائے کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے ویکسی نیشن سنٹرز اور چرچز کے سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک کیا، الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی، موسم کی شدت کے باوجود پیش آمدہ حالات میں ہمارا فرض بہت اہم ہے۔ مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ڈی پی او محمد فیصل کامران

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے اتوارکے روز کورونا ویکسی نیشن سنٹر ز اور مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ضلع کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے ڈی پی او کے سیکیورٹی سے متعلق خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک اور بریف کیا اور الرٹ رہ کر اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاری عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی طرف سے اس بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن سنٹرز بہاول پور میں بھی مختلف مقامات پر کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن سنٹرز بنائے گئے جہاں پر محکمہ صحت کے افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ایسے مقامات کی سیکیورٹی اورامن و امان کی صورتحال کو برقرا ر رکھنا نہایت ضروری ہے چونکہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی طرح پولیس بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے شہریوں کی حفاطت میں پیش پیش ہے۔ موسم کی شدت کے باوجود پیش آمدہ حالات میں ہمارا فرض بہت اہم ہے۔ مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، عوام کی جان ومال کا تحفط میری اولین ترجیح ہے۔