• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بہاول پور’قومی ہیروسمیع اللہ کے مجسمہ سے گینداورہاکی چوری کرلی گئی

Jul 18, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) بہاول پور’قومی ہیروسمیع اللہ کے مجسمہ سے گینداورہاکی چوری کرلی گئی شہریوں کی جانب سے شدیدغم وغصہ کااظہار ‘چورکوفوری گرفتارکیاجائے

تفصیل کے مطابق ہاکی لیجنڈ فلائنگ ہارس سمیع اللہ کے ماڈل ٹائون میں نصب مجسمہ کوابھی چند ہفتہ ہی گزرے تھے کہ پہلے اس مجسمہ سے گیند چوری کی گئی اور گذشتہ روز ہاکی بھی چوری کرلی گئی بہاول پورکے شہریوں نے قومی ہیرو سمیع اللہ کے مجسمہ سے ہاکی اورگیند چوری پرشدیدردعمل دیتے ہوئے اس کو قومی ہیروکی تذلیل قراردیتے ہوئے ڈی پی او بہاول پورسے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر چوری کوگرفتارکیاجائے اور مجسمہ کواپنی اصل حالت میں بحال کیاجائے شہریوں نے کہاکہ جوقوم اپنے ہیروز کی عزت نہیں کرتی توتاریخ بھی ایسی کسی قوم کوکبھی معاف نہیں کرتی ہے اس حوالہ سے سمیع اللہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈی پی او بہاول پورسے بات کی ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی سی سی ٹی وی کے زریعے اس چورکوگرفتارکرلیاجائیگا۔