• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عاطف اسلم نے مداحوں کو عید کا تحفہ دے دیا

Jul 22, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے عید الاضحی کے موقع پر اپنا نیا گانا’ رفتہ رفتہ‘ ریلیز کردیا۔ میوزک ویڈیو میں پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی بھی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ کی سٹوری پر گانے کے ریلیز ہونے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے اس میوزک ویڈیو کا لنک اور دیگر معلومات کو شیئر کیا ہے۔
خیال رہے کہ ترون چوہدری اور عمر احمد کی پروڈیوس کردہ اس میوزک ویڈیو کی ہدایات حسام بلوچ نے دی ہیں جبکہ میوزک اور بول مشہور پنجابی سنگر راج رنجودھ نے لکھے ہیں۔