• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

علی رحمان بہترین دوست ہیں ان سے شادی کرنا چاہوں گی: ہانیہ

Jul 26, 2021

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکار علی رحمان کے حوالے سے کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہیں گی کیونکہ علی ان کے بہترین دوست ہیں۔
ہانیہ عامر کے ایک انٹرویو کا چھوٹا سا کِلپ انسٹاگرام پر وائرل ہے جس میں انہیں تین اداکاروں علی رحمان خان، شہریار منور اور اذان سمیع خان کے حوالے سے آپشنز دیے گئے کہ وہ ان میں سے کسے قتل کریں گی، کس کے ہمراہ ڈیٹ پر جانا چاہیں گی اور کس سے شادی کریں گی۔
اداکارہ سوال سنتے ہی سوچ میں مبتلا ہوگئیں اور کچھ دیر میں جواب دیا کہ میں شہریار منور کو قتل کرنا چاہوں گی کیونکہ انہیں میں جانتی نہیں ہوں۔