• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ کوتوالی پولیس کی اہم کامیابی،

Jul 26, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ کوتوالی پولیس کی اہم کامیابی،معاملہ رپورٹ ہونے پر فوری مقدمہ درج، لاپتہ ہونے والا ذہنی طورپر کمزور اور قوت گویائی سے محروم بچہ16گھنٹوں میں ڈھونڈ کرورثاء کے حوالے کر دیا۔ چھوٹے بچوں کی کیسز کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ لیتا ہوں،پولیس کا بچے کو ڈھونڈنا اہم کامیابی ہے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” چلڈرن پروٹیکشن” کے حوالے سے پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ٹاسکنگ کے نتیجہ میں بہاول پورپولیس ضلع میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے علاوہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے بھی دن رات کوشاں ہے، شہری محمد ایوب نے تھانہ کوتوالی پولیس کودرخواست دی کہ اس کا بیٹا محمد مدثر بعمری 12/13 سالہ جو کہ ذہنی طور پر کمزور اور اپنا نام و پتہ بھی نہ بتا سکتا ہے شام کے وقت دکان سے چیز لینے گیا واپس نہ آیا ہے،قوی شبہ ہے کہ کسی نامعلوم الاسم شخص نے اغواء کرلیا ہے، مدعی کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کو ٹاسک دیا کہ ہر صورت بچے کو ڈھونڈ کر لائیں اور تمام دستیاب وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اس کی تفتیش عمل میں لائیں،جس پر ایس ایچ او کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم نے جدید تکنیکی سہولیات کو اپناتے ہوئے لاپتہ ہونے والے بچے کو 16 گھنٹے کے اندر اندر تلاش کیا اور ورثاء کے حوالے کر دیا، شہری محمد ایوب نے تھانہ کوتوالی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ چھوٹے بچوں کے کیسز کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ لیتا ہوں۔یہ کیسزبہت حساس ہوتے ہیں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کی اس بارے میں بہت کلیئر پالیسی ہے، اس میں سستی اور غفلت کا عنصر ہونا کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا،پولیس کا بچے کو ڈھونڈنا اہم کامیابی ہے۔