اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے حکومت اور اپوزیشن کے مابین الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر دیڈ لاک کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کےممبران کی تقرری پر کوئی لاک ڈاؤن ہے،وزیراعظم آئین کے مطابق لیڈر آف اپوزیشن سے اس معاملے پر رائےلیں گےایک مضبوط الیکشن کمیشن جس پر تمام جماعتوں کااعتماد ہوپاکستان کے مفادمیں ہے،عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر بھی حکومت کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا ہو سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے اور انتخابات،احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی نظام کو استحکام دے گا۔
الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر ڈیڈلاک کی کیا پوزیشن ہے ، فواد چودھری نے کھل کر بتا دیا
