• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کتنے بجے شروع ہو گا ؟ جانئے

Sep 27, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں دوپہر تین بجے شروع ہو گا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران نیشنل سٹیڈیم کے اطراف سیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے روٹ کو سرویلنس کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا ۔رینجرز نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لی لیے ہیں ۔ ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ پولیس کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں ۔