خیبر پختونخواں(عمران خان)بنوں کے رہائشی مقامی افراد قبضہ مافیہ اور پولیس کے مظالم کے خلاف فریاد لے کر پشاور پریس کلب پہنچ گۓ، خالد نواز اور اہل خانہ نے تھانہ بسیہ خیل پولیس کو جانبدار قرار دیتے ہوۓ اور جان کے خطرے کے پیش نظر وزیراعلیٰ محموخان اور آٸی جی سمیت وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی انصاف فراہمی کی اپیل کردی ہے۔ اسی حوالے سے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ بنوں کے رہائشی خالد نواز ولد حق نواز کا کہنا تھا کہ انہی کے علاقہ کے الطاف ولد نیاز محمد نامی شخص جو کہ مبینہ طور پر قبضہ گروپ ہے نے انکا جینا حرام کردیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ الطاف اور اسکے ساتھی کٸی مرتبہ اس پر حملہ کرچکے ہیں جسکے خلاف جب تھانہ بسیہ خیل پولیس سے قانونی مدد طلب کی گٸی تو معلوم ہوا کہ متعلقہ تھانے کی پولیس بھی بااثر مخالفین سے ملی ہوٸی ہے۔ بااثر افراد گروپ کی شکل میں بامسلح ہوکر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں اور گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ پولیس مکمل طور پر خاموش تماشاٸی بنی ہوٸی ہے۔ایک سوال کے جواب میں خالد نواز کا کہنا تھا کہ ڈی پی او بنوں سمیت مقامی انتظامیہ الطاف اور انکے ساتھیوں کے سامنے بے بس ہیں اسی لیے وزیراعظم اور وزیراعلی سمیت آٸی جی کے پی کے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں جان کا تحفظ فراہم کرتے ہوۓ قبضہ گروپ مخالفین کے خلاف قانونی مدد فراہم کریں اور غیرجانبدارانہ انکواٸری کرواٸی جاۓ تاکہ اصلیت سب کے سامنے آسکے۔