• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سندہ بہر میں سولنگی برادری کثیر تعداد میں آباد ہے

Jul 29, 2021

خبر شامل کرتے ہیں نوشہرو فیروز سے ہمارے نیوز ٹائم کے نمائندے افضل علی منگی کی رپورٹ کے مطابق

سندہ بہر میں سولنگی برادری کثیر تعداد میں آباد ہے لیکن سولنگی برادری کو جان بوجھ کر پیچھے دھکیلا گیا ہے آنے والے بلدیاتی الیکشن میں سولنگی برادری اپنے اکثریتی علائقوں سندہ سولنگی ویلفیئر آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے اپنے امیدوار کہڑے کرینگے
بہریا سٹی کے قریبی گائوں رب رکہیو سولنگی میں سندہ سولنگی ویلفیئر آرگنائیزیشن کے صوبائی صدررحمت اللہ سولنگی۔ڈاکٹر ہدایت اللہ۔ سولنگی سابقہ یوسے چیٸرمین شفیع محمد سولنگی ۔غلامحمد سولنگی۔وڈیرو غلام مصطفی سولنگی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے حکمرانوں نے سولنگی برادری کے تمام سندہ بہر کے گائوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکہا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہونے دینگے ہم اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیئے اپنی برادری کے بچوں کے ساتھ بچیوں کو تعلیم جیسی روشنی سے روشناس کراکے اپنے حقوق لینگے۔ انہونے کہا کے سندہ سولنگی ویلفیئر آرگنائزیشن گذسشتہ چالیس سال سے کام کررہی ہے لیکن اب نئیں سرے سے تنظیم سازی پر توجہ دے رہے ہیں تاکے برادری کے ساتھ ساتھ اپنے صوبے اور ملک کی خدمت کرسکیں پاکستان پیئرا میڈیکل ضلع نوشہرو فیروز کے صدر پدایت اللہ سولنگی نے کہا کے بلدیاتی الیکشن کے بعد جنرل الیکشن میں ضلع نوشہرو فیروز کی تمام صوبائی نشستوں پر بہی ہم اپنے امیدوار کہڑے کرینگے کیونکے ضلع نوشہرو فیروز کے اندر ہمارے ووٹ دوسری برادریوں سے زیادہ ہیں اور ہمارا بہی حق بنتا ہے الیکشن میں حصہ لیں انہونے کہا گائوں رب رکہیو سولنگی کی آدمشماری چھے ہزار سے زیادہ ہے پر افسوس ہمارا گائوں بنیادی سہولیات سے محروم ہے نہ گئس ہے نہ روڈ نہ ہسپتال ہے نہ ڈرینیج آخر سولنگی برادری کا کیا قصور ہے۔