بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی اوکا پتنگ بازی اوراس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا حکم، تھانہ بغدادالجدید پولیس نے پتنگ فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے جیل کی راہ دکھا دی، درجنوں کی تعداد میں پتنگیں برآمد، مقدمہ درج،پتنگ بازی اور اس کاروبار میں ملوث افراد انسانی جانوں کے دشمن ہیں، ایسے عناصر کو گرفتار کر کے ہم کسی معصوم جان کو بچا سکتے ہیں جو کہ فرض کے ساتھ عبادت بھی ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے پتنگ بازی اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا حکم دیا، جس کے تحت تھانہ بغدادالجدید پولیس نے تھانہ کی حدود میں مخبر کی اطلاع پر پتنگ کے کاروبار میں ملوث شخص کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،گرفتار شخص نے اپنا نام محمد ندیم بتلایا، جس کے قبضہ سے درجنوں کی تعداد میں پتنگیں برآمد کرکے پنجاب پر وبیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، پتنگ بازی اور اس کاروبارمیں ملوث افراد انسانی جانوں کے دشمن ہیں،پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے جبکہ پتنگیں خرید و فروخت کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے انہیں گرفتارکیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو کاغذی کارروائیاں چھوڑ کر عملی کارروائیاں کرنے کی ہدایات کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کو گرفتار کر کے ہم کسی معصوم جان کو بچا سکتے ہیں جو کہ فرض کے ساتھ عبادت بھی ہے۔