• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کھلی کچہری سے بھیجی جانے والی درخواست پر غفلت و لاپرواہی، ڈی پی او کا سخت اظہار برہمی

Jul 29, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) کھلی کچہری سے بھیجی جانے والی درخواست پر غفلت و لاپرواہی، ڈی پی او کا سخت اظہار برہمی، ایس ایچ او کو نوٹس اظہار وجوہ جاری، کھلی کچہری کی مثبت بازگشت، اغوا کی کوشش،پانچ سال پرانے واقعہ کی انکوائری اور کارروائی کا حکم، کھلی کچہری سے معاملات کا حل ہونا شہریوں کے پولیس پر اعتماد کی بحالی کا باعث ہے، ان میں سستی اور کاہلی کا عنصر کسی صورت برداشت نہیں، ڈی پی اومحمدفیصل کامران

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو فوری ریلیف پہنچانے کی حکمت علمی کو اپنایا جا کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی 51 شہریوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری سے بھجوائی گئی درخواست پر شہری نے شکایت کی ایس ایچ او نے اس کے معاملے کو خود نہ سنا۔ جس پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے شہری کا معاملہ ایس ڈی پی او صدر سرکل کو بھجواتے ہوئے تمام کارروائی اپنی زیرنگرانی کرنے کا حکم دیا اور ایس ایچ او کو نوٹس برائے اظہار وجوہ جاری کیا اور جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری کی مثبت بازگشت سن کر ایک خاتون شہری نے 5 سال پہلے اغوا کی کوشش کرنے کا معاملہ پیش کیا۔ جس پر ڈی پی او نے اس کی بھی انکوائری کرنے اور قانونی چارہ جوئی کیلئے ایس ایچ او کینٹ کو حکم دیا۔ اس طرح بچوں کی حوالگی سے متعلق دیوانی نوعیت کے معاملہ پر ایس ایچ او سمہ سٹہ کو کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے معاملہ حل کرنے اور عدالتی رہنمائی کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری سے معاملات کا حل ہونا شہریوں کے پولیس پر اعتماد کی بحالی کا باعث ہے۔ ان میں سستی اور کاہلی کا عنصر کسی صورت برداشت نہیں۔ ایسی شکایات پر خصوصی طور پر ایکشن لیا جائے گا۔ کھلی کچہری کی درخواستیں وہی افسر سن کر رپورٹ کرے گا جس کو مارک کی جائے گی اور متعینہ وقت میں اس شہری کو خود سن کر تصویر شیئر کرے گا۔