اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) نے کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وبا کا پھیلاﺅ روکنے کے لئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اور سربراہ این سی اوسی اسد عمر کی زیرصدارت اہم اجلا س ہوا ہے جس میں کراچی کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈز ،آکسیجن اور وینٹی لیٹر ز بیڈ بڑھائے جائیں گے۔
علاوہ ازیں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدرات آج صوبائی کورنا ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں لاک ڈاﺅن کے حوالے سے اہم فیصلے کی جائیں گے۔
این سی او سی کا کراچی میں کورونا کے پھیلاو پر اظہار تشویش، بڑا فیصلہ کرلیا
