• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پشاور ، پولیس وین کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید ، ایک زخمی

Jul 30, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی) کارخانو مارکیٹ میں پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکارشہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ(بی ڈی یو) اور پولیس کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہوگئیں ہیں اور دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعدحیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔