• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بالی ووڈ نے میڈم نور جہاں کا گانا چرا لیا

Jul 30, 2021

ممبئی(نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ نے میڈم نورجہاں کا گایا ہوا معروف نغمہ ’ظالما کوکا کولا پلا دے ‘چرا لیا جسے نورا فتحی پر ری پروڈیوس کر کے فلمایا گیاہے۔
مطابق گانے نے ریلیز ہوتے ہی عوامی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے اوراسے پارٹی سانگ آف دی ائیر قرار دیا جارہا ہے، گانا اجے دیوگن کی فلم ”بھوج، دی پرائڈ آف انڈیا“ کے لئے فلمایا گیا ہے۔گانے کی ری کریئیشن کے لئے موسیقی تنشق باگچی نے ترتیب دی ہے جبکہ بول ”ویو“ نے لکھے ہیںاور آواز کا جادو معروف گلوکارہ شریا گھوشال نے جگایا ہے ۔