• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریسکیو1122 نےماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی.ریسکیو 1122 نے ماہ جولائی میں 6.02 منٹ کے ایورج رسپانس ٹائم سے 961 افراد کو ریسکیو کیا

Aug 1, 2021

صوابی(اسماعیل یوسفزئی)ریسکیو1122 نےماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی.ریسکیو 1122 نے ماہ جولائی میں 6.02 منٹ کے ایورج رسپانس ٹائم سے 961 افراد کو ریسکیو کیا، ماہ جولائی میں مختلف حادثات میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ھارون الرشید ریسکیو 1122صوابی کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ریسکیو1122 صوابی نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر961 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ماہ جولائی میں ٹوٹل 989 ایمرجنسیز میں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 51 تھی،روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی تعداد 116 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 372 تھیں، آگ لگنے کا واقعات 67 ہوئے،گولی لگنے کی16،کرونا 01 عمارت گرنے کی01 ڈوبنے کی 07 اور مختلف ایمرجنسیز کی تعداد 17 رہی۔اس کے علاوہ ضلع صوابی کے مختلف ہسپتالوں سے 380 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں کو مفت منتقل کیا۔ریسکیو 1122نے ماہ جولائی میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم 6.02 منٹ رہا. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیااور ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔