• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ سٹی اے ڈویژن اور بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کی زبردست کاروائی

Aug 1, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) تھانہ سٹی اے ڈویژن اور بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کی زبردست کاروائی،شوکت علی عرف شوکی بین الاضلاعی چور گین کے 3 جب کہ عمر فاروق گینگ کے 2 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ12 عدد موٹر سائیکل کل مالیتی9 لاکھ97ہزار 500 روپے برآمد

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی اے ڈویژن اور بی ڈویژن بہاولنگر میں چوری کی مختلف وارداتوں کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدارنے چوری میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے SDPOصدرسرکل امجد جاوید کی سربرہی میں سپیشل ٹیمز تشکیل دیں۔ ایس ایچ اوتھانہ سٹی اے ڈویژن سیف اللہ حنیف اور ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر محمد اکبرنے پویس ٹیمز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعما ل سے چوری کی وارداتوں میں ملوث شوکی چور گینگ کے 3 ملزمان شوکت ولد مبارک علی قوم سید سکنہ فرید کوٹ تحصیل و ضلع پاکپتن، عبدالستار ولد محمد رمضان قوم تیلی سکنہ 217 ر۔ب سلطا ن ٹاوٗ ن فیصل آباد اور حیدر علی ولد بخاری شاہ سکنہ شیرا چترا بہاولنگر جب کہ عمر فاروق چوری گینگ کے 2 ملزمان عمر فاروق ولد حاجی منشاء قوم جوئیہ اور محمد اکرم ولد الیاس قوم شیخ سکنائے فاروق آبادبہاولنگرکو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزمان مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل چوری کی وادا تیں کرتے تھے ملزم شوکت عرف شوکی 93 مقدمات جب کہ عبداالستاروغیرہ 4 کس ملزمان بھی موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث تھے۔دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر ملزما ن کے قبضہ سے مال مسروقہ12 عدد موٹر سائیکل کل مالیتی9 لاکھ97 ہزار500 روپے برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے پولیس ٹیمز کی اس شاندار کاروائی پر شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع ایس ڈی پی او صدر سرکل امجد جاوید نے کہا کہ عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ ضلعی پولیس دن رات میدان عمل میں پوری جانفشانی سے سر گرم عمل ہے۔