شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے وطن عزیز کے لئے جانیں قربان کرنے والے پولیس کے شہدا کو قوم کا سلام
4 اگست کو ملک بھر میں یوم شہداء پولیس منایا جا رہا ہے اسی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی ایس پی اسرار احمد عمرانی کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ بگٹی پولیس لائن سوئی میں شہداء پولیس کی یاد میں قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل عبدالحکیم ابڑو،ایس ایچ او سٹی خالد بزدار،سی آئی اے انچارج عثمان بگٹی اور دیگر پولیس آفیسران ،نوجوان اور شہداء کے ورثاء نے شرکت کی
ملک بھر کی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی یوم شہداء پولیس منایا گیا شہداء پولیس کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا
