• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام اور جوش وجذبے سے منایا گیا

Aug 4, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس )ملک بھر سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع بشمول ڈیرہ اسماعیل خان میں شہدائے پولیس عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منایا گیا،
شہدائے پولیس ڈیرہ کے سلسلے میں مرکزی تقریب کا انعقاد اسمبلی ہال ڈیرہ میں کیا گیا،جس میں آر پی او ڈیرہ شوکت عباس اور ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت اور ڈیرہ پولیس شہداء کے لواحقین (فیملیز)سمیت کمشنر عامر لطیف ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ، کمانڈنٹ ڈی۔ایس۔جی ،صوبائی وزیر فیصل امین خان گنڈاپور اور سول سوسائٹی کے اکابرین,معززین اور پولیس کے اعلیٰ افسران، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی!! تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،اس موقع پر آر پی او ڈیرہ شوکت عباس اور ضلعی پولیس سربراہ نے تمام آنے والے معزز مہمانوں اور شہداء کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر آر پی او ڈیرہ اور ضلعی پولیس سربراہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہمارا قومی اثاثہ ہیں،یہی وہ لوگ ہیں جن کی خاطر اس شہر میں امن ہے،اور ان شاء اللہ ان شہیدوں کی قربانی کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،ہم ان کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہیں،آپ تمام آنے والے شہید فیملیز کے والدین، بھائیوں، بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو اس شہر کے امن کے لئے قربان کیا،اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے تمام شہداء کی فیملیز کو مطلع کیا کہ چونکہ ہمارا مقصد آپ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے تو اس سلسلے میں ڈیرہ پولیس نے آپ کے لیے ایک شہداء ڈیسک قیام عمل میں لایا ہے جس کا مقصد م صرف اور صرف آپ لوگوں کو مدد فراہم کرنا آپ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ااور دیگر قانونی مشاورت حاصل کرنا ہے،اس موقع پر پر دیگر شرکاء مہمانان نے بھی اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈیرہ پولیس نے اس شہر کے امن کے لیے بے بہا قربانیاں دی ہیں اور اس سلسلے میں ڈیرہ پولیس کے 176 جوانوں نے اپنے مادر وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا،تقریب کے آخر میں شہداء فیملی کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے،