ساہیوال( رانا ذوالفقار سرور )ساہیوال محرم الحرام کے حوالے سے ڈی پی او کاشف اسلم نے اے ایس پی سٹی سرکل سلیمان ظفر ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا آصف سرور اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی عبد اللطیف اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ بازاروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا محرم الحرام میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے