• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ صدر حاصل پور پولیس کی Child Abuse کیسسز کے حوالے سے بڑی کامیابی

Aug 6, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ صدر حاصل پور پولیس کی Child Abuse کیسسز کے حوالے سے بڑی کامیابی، بچوں کو ورغلا کر اغواء کر کے بدفعلی کرنے والا ملزم محمد عنصر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار، ملزم بہاولپور سمیت بہاولنگر اور ملتان کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس کی یہ ایک کامیاب کارروائی ہے ،ایسے افراد کی وجہ سے معاشرہ بدامنی کا شکار ہوتا ہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے یہ بچے ہمارے اپنے ہیں، ملزم کو تمام شواہد اور موثر تفتیش کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی اور عبرت کا نشان بنایا جائے گا،تاکہ کوئی بھی شخص آئندہ ایسی جرأت نہ کرسکے ،ڈی پی او محمدفیصل کامران

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں، تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے ایسے گھناونے فعل میں ملوث ملزم کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم محمد عنصر کو گرفتارکرلیا، ڈی ایس پی حاصل پور جمشید اختر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر حاصل پور اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شب و روز محنت کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ،ملزم ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے اور موٹر سائیکل پر مرغیوں کے چوزے فروخت کرتا تھا، ملزم مختلف علاقوں سے بخوبی واقف تھا، ملزم موبائل میں ریکارڈ شدہ ریکارڈنگ سمیت دیگر طریقوں سے بچوں کو ورغلا / اغواء کرکے گھر س دور لے جاکر بدفعلی کرنے کے بعد وہیں پر چھوڑ کر فرار ہو جاتا تھا،ملزم عرصہ دراز سے بہاول پور سمیت بہاولنگر اور ملتان پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف بہاول پو رمیں 07 ،ملتان اور بہاولنگر میں ایک ایک مقدمہ درج ہے، جبکہ ملزم نے دوران اینٹروگیشن ایسے بھی 03 واقعات کا انکشاف کیا جو کہ پولیس کو رپورٹ نہ ہوئے تھے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ پولیس کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے،ایسے افراد کی وجہ سے معاشرہ بدامنی کا شکار ہوتاہے، یہ بچے ہمارے اپنے ہیں، ملزم کو تمام شواہد اور موثر تفتیش کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی اور عبرت کا نشان بنایا جائے گا،تاکہ کوئی بھی شخص آئندہ ایسی جرأت نہ کرسکے ، ڈی پی محمد فیصل کامران نے تھانہ صدر حاصل پور پولیس کی کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا،