• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’وزیر اعلیٰ پنجاب کی گاڑی گزرتے ہی فائرنگ شروع ہوئی‘ نامزد صوبائی وزیر کے بھائی کا قتل ،عینی شاہد کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

Aug 7, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل سے متعلق عینی شاہد کا بیان ا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق عینی شاہد نے واقعے سے متعلق بتایا کہ وزیراعلیٰ کی گاڑی کے گزرنے کے ساتھ ہی فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے وقت پولیس کھڑی تھی۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ایک ہی بندہ تھا جسے فوری طور پر پولیس نے پکڑ لیا۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں صوبائی وزیر اسدکھوکھر اور ان کے دو بھائیوں پر فائرنگ کر دی گئی۔ ایک بھائی جاں بحق ہو گیا۔