• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کے لیے بری خبر آگئی

Aug 11, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلیند کے فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پریکٹس کے دوران سٹورٹ براڈ کی دائیں پنڈلی میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کےسا تھ پریکٹس سیشن مکمل نہیں کیا۔انجری کی نوعیت کے بارے میں جاننے کے لیے آج(بدھ کو ) انکا سکین ہوگا جس کے بعد ان کی دوسرے میچ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔
واضح رہےکہ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز پانچ میچز پر مشتمل ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔