جمیکا(نمائندہ خصوصی)پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنالیے ہیں۔
اسوقت محمد رضوان 23 اور فواد عالم چار رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور دونوں اوپنرز جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔عمران بٹ 11 اور عابد علی نو رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔دو اوپننگ بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا مگر وہ بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے،اظہر علی نے 17 اور کپتان با براعظم نے 30 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ اور سیلز نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں ۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان، اظہر علی،عابد علی،عمران بٹ، فواد عالم ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی،یاسر شاہ , محمد عباس اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کپتان جیسن ہولڈر، کریگ بریتھ ویٹ، پاول، بونر، روسٹن چیز،مائر ، بلیک ووڈ، ڈی سلوا، کیمار روچ، سیلز اور واری کین شامل ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز دو میچز پر مشتمل ہے۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار
