• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت بمقابلہ انگلینڈ، دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا

Aug 13, 2021

لارڈز(نمائندہ خصوصی)بھارت نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر276 رنز بنالیے ہیں۔
بھارت کی جانب سے کے ایل راہول127 اور ایجنکے ریحانے ایک رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ مفید ثابت نہ ہوا۔بھارت کی جانب سے اوپننگ بلے بازوں100 سے زائد رنز کی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا۔روہت شرما 83 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے ،بھارت کی دوسری وکٹ جلد گرگئی اور چتیشورپجارا صرف نو رنز بناسکے ان کی وکٹ بھی جیمز اینڈرسن نے حاصل کی۔بھارت کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان ویرات کوہلی تھے جو 42 رنز بناکر روبنس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بھارت کی جانب سے ایک جبکہ انگلینڈ کی جانب سے تین تبدیلیاں کی گئیں۔ بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر کی جگہ ایشانت شرما جبکہ انگلینڈ کی جانب سے حسیب احمد، معین علی اور مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔