• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فحش فلموں کا کیس، شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی اور ان کی والدہ کا بھی بلاوا آگیا

Aug 13, 2021

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا کی گرفتاری اور شرمناک کیس کے حوالے سے ہی منظرعام سے غائب تھیں اور خود ان سے بھی تفتیش کی جا رہی تھی کہ اب لکھنو پولیس نے بھی انہیں ان کی والدہ کے ہمراہ ایک کیس میں تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شلپا شیٹی اور ان کی والدہ سنندا کے خلاف لکھنو میں ایک فلاحی سنٹر کی آڑ میں فراڈ کرنے کا کیس دائر کیا گیا ہے، جس کی تفتیش کے لیے لکھنو پولیس نے ممبئی پولیس کے ساتھ رابطہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی اور سنندہ کے خلاف لکھنو کے دو پولیس سٹیشنز حضرت گنج اور وبھوتی کھنڈ میں ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں، جن میں لکھنو کے مقامی لوگوں کی طرف سے شلپا اور سنندہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے فلاحی سنٹر کی ایک برانچ کھولنے کے لیے ان سے کروڑوں روپے لیے اور پھر وعدہ پورا نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق اگر شلپا اور ان کی والدہ سنندہ کے خلاف اس تفتیش میں کوئی شواہد ہاتھ آتے ہیں تو ممکنہ طور پر انہیں حراست میں بھی لیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ شلپا شیٹی کا شوہر راج کندرا پہلے ہی اداکاراﺅں کو فلموں میں کام دینے کے بہانے فحش فلمیں بنانے اورآن لائن پوسٹ کرنے کے الزام میں زیرحراست ہے۔