جمیکا(نمائندہ خصوصی) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے شیئر کردہ پیغام پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ستارہ پاکستان کا اعزاز ملنے پر شکر گزار ہوں۔ ڈیرن سیمی کا اپنے ٹویٹ میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرکٹ نے مجھے بہت سارے یادگار لمحات دیے ہیں، جن میں سے ایک پاکستان آنا بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتا ہوں۔
ڈیرن سیمی کا ستارہ پاکستان ملنے پر اظہار خوشی ، ایسا نعرہ لگا دیا کہ بھارتی جل بھن جائیں
