• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیالکوٹ سے نو منتخب پی ٹی آئی ایم پی اے احسن سلیم بریار کو بڑا عہدہ دے دیا گیا

Aug 17, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سیالکوٹ سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن صوبائی اسمبلی احسن سلیم بریار کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق احسن سلیم بریار کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق انہیں وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی برائے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مقرر کیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سے نو منتخب رکن اسمبلی نے بھی ملاقات کی جس میں عثمان بزدار نے انہیں مبارکباد دی۔