• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

Aug 24, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ستمبر میں شیڈول ون ڈے سریز ملتوی کردی گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاک افغان سیریز کے ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔جیو نیوز کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے ارکان کے درمیان پاکستان میں سیریز کرانے کے معاملے پر اتفاق نہیں ہو سکا جس کے بعد سیریز کو اگلے برس تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز شروع سے ہی مسائل سے دوچار تھی پہلے افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد سیریز کے انعقاد پر کالے بادل چھائے لیکن افغان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کی یقین دہانی کروائی لیکن پھر افغان کرکٹ بورڈ کو لاجسٹک مسائل کا سامنا تھا۔