• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عاطف اسلم کا دوبارہ اداکاری میں آنے کا فیصلہ، کیا کرنے جا رہے ہیں؟

Aug 24, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے دوبارہ اداکاری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا۔ اب کی بار وہ کسی فلم میں نہیں بلکہ ڈرامہ سیریل میں نظر آئیں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عاطف اسلم ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل سنگ ماہ کے ذریعے ٹیلی ویژن پر اپنا ڈیبیو کریں گے۔ اس حوالے سے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ڈرامہ سیریل سنگ ماہ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اسی سلسلے میں وہ اسلام آباد گئے ہوئے تھے۔ اس ڈرامے میں عاطف اسلم، کبریٰ خان اور ثانیہ سعید بھی نظر آئیں گے۔
خیال رہے کہ عاطف اسلم نے 2011 میں بننے والی فلم بول میں ماہرہ خان کے مد مقابل اداکاری کی تھی۔