• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پنجاب حکومت کا سروسز اور جناح ہسپتال میں جدید ایمرجنسی ٹاور کی تعمیر کا فیصلہ

Aug 25, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سروسز اور جناح ہسپتال میں جدید ایمرجنسی ٹاور تعمیر کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزاد کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ٹاورزبننے سے مریضو ں کو علاج کی معیاری سہولتیں میسر ہوں گی جبکہ حکومت پسماندہ علاقوں میں بھی جدید ہسپتال قائم کررہی ہے جس کا مقصدعوام کو ان کی دہلیز پرمعیاری علاج کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت دی ہے کہ دونوں منصوبوں کو جلد حتمی شکل دی جائے اور منصوبوں سے متعلق امور فی الفور نمٹائے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔