واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ امریکہ کے افغانستان سے فرار پر بحیثیت امریکی شرمندہ ہوں۔
ٹائم میگزین کے لیے لکھے گئے اداریے میں انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ افغان جنگ کا خاتمہ اس طر ح نہیں ہونا چاہیے تھا۔ افغانستان میں جاری جنگ پر آپ کے جو بھی خیالات ہوں تاہم ہم سب ایک بات پر متفق ہیں اور وہ یہ ہے کہ افغان جنگ کا خاتمہ اس طر ح نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اتنے سالوں تک جاری قتل و غارت گری، قربانیوں اور جدوجہد کے بعد امریکہ اقتدار کو منظم انداز میں منتقل کرنے میں ناکام رہا، یہ کبھی بھی آسان نہیں تھا تاہم اقتدار کی منتقلی اس سے کہیں زیادہ بہتر اور محفوظ انداز میں کی جاسکتی تھی۔ اس انداز میں انخلا نے ہماری اہمیت کو مزید کم کردیا ہے۔
افغانستان سے فرار پر انجلینا جولی امریکی حکومت پر برس پڑیں
