• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے زیر انتظام انٹر کلب T20کرکٹ چیمپئن شب کا آغاز

Aug 25, 2021

ساہیوال( خاورعلی چوہدری سے )جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے زیر انتظام انٹر کلب T20کرکٹ چیمپئن شب کا آغاز آج مورخہ 25.8.2021بمقام ظفر علی سٹیڈیم ساہیوال میں کیا گیا۔ چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ بلال کرکٹ کلب ساہیوال اور المدینہ کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔ بلال کرکٹ کلب ساہیوال نے 84رنز سے میچ جیت لیا۔ اس موقع پر میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت شیخ محمد چوہان اور انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر ساہیوال چوہدری عبدالقیوم گجر، محمد عثمان غنی تحصیل سپورٹس آفیسر ساہیوال اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے چیمپئن شپ کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے اقدامات کو سراہا اور کرکٹ کے کھیل کے فروغ اور بہتری کے لئے مزید پروگرامز کروانے پر زور دیا۔ مہمان خصوصی نے میچ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تعریف کی اور اس سے زیادہ محنت اور لگن سے کھیلنے کی تلقین کی۔ چیمپئن شپ میں 18کلبز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔