• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کامیابی،بین الصوبائی منشیات کا سمگلرگرفتار

Aug 25, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کامیابی،بین الصوبائی منشیات کا سمگلرگرفتار، لاکھوں روپے مالیتی 02 من 32کلوگرام سے زائد چرس برآمد،مقدمہ درج،ملزم سے اہم انکشافات متوقع،پولیس کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کرتے ہوئے اس سے جڑے تمام حقائق کو سامنے لاتے ہوئے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے گا، اس طرح کی مزید کارروائیاں بھی مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی، ڈی پی او محمد فیصل کامران،
انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران کی قیادت میں پولیس منشیات فروشوں کے بڑے گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئے ہے،اس سلسلہ میں تھانہ صدر بہاول پور پولیس نے بین الصوبائی منشیات کے سمگلر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو زیرسواری سمیت گرفتار کر کے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی، اے ایس پی صدر سرکل کی زیرنگرانی اسپیشل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر تھانہ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان کو گرفتار کرلیا،جو کہ بہاول پور کا رہائشی اوربہاولپورکے علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا، جس کے قبضہ سے 02 من 32 کلو 800گرام چرس برآمد کرلی، جبکہ منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا، جس سے مزید اینٹروگیشن بھی جاری ہے اوراہم انکشافات بھی متوقع ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اے ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او اور اس کی پوری ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ کے اعلان بھی کیا، ڈی پی او نے اہم کارروائی کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ بلا شبہ صدر پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کامیابی ہے،آئی جی پنجاب کی منشیات کے خلاف جاری کمپین کو ہر صورت کامیاب بنایاجائے گا، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کرتے ہوئے اس سے جڑے تمام حقائق کو سامنے لایا جا کر پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ بہاول پور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم ہے،اس طرح کی مزید کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گیں،