• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ صدر حاصل پور پولیس کی بین الاضلاعی شراب فروش کے خلاف اہم کارروائی، ملزم گرفتار

Aug 27, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) تھانہ صدر حاصل پور پولیس کی بین الاضلاعی شراب فروش کے خلاف اہم کارروائی، ملزم گرفتار، زیرسواری گاڑی بھی پولیس قبضہ میں لینے کے علاوہ ولائتی شراب کی بھاری کھیپ برآمد، مقدمہ درج، معاشرتی برائیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک اور اس کے تدارک کے لیے دستیات وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران

انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی منشیات کے حوالے سے جاری ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائیاں جاری،تھانہ صدرحاصل پور پولیس نے تھانہ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں ولائتی شراب کی بوتلیں و ٹین پیک برآمد کر لیے، پولیس تھانہ صدر حاصل پور دوران ناکہ بندی مشکوک کار کو روکا جس نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے کار کو روکا، ،کار کی تلاشی لینے پر ولائتی شراب کی مختلف اقسام کی بوتلیں و ٹین پیک کل 350 برآمد ہوئیں، ملزم نے کاشف مسیح سکنہ لاہور کے نام سے شناخت کروائی ، ملزم کی زیر سواری کار کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس پر اس نیٹ ورک کو ٹریس کیا جائے گا جو کہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی شراب سپلائی کرتے ہیں، تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ اگر یہ شراب مقررہ اہداف تک پہنچ جاتی تو اس سے معاشرتی امن خراب ہوتا،جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، معاشرے کو ایسے عناصرسے پاک کرنے کی جنگ جاری ہے۔اس کے تدارک کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او نے شراب پکڑنے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔