روم(نمائندہ خصوصی)اٹلی کے فٹبال کلب جوائنٹس کے منیجرماسیمیلانو الیگری نے اعلان کیا ہے کہ سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو جوائنٹس کی طرف سے مزید نہیں کھیلیں گے،انہوںنے کہا ہے کہ رونالڈو کو کل کے میچ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ رونالڈو نے کلب کی ترقی کیلئے کردار اد ا کیا، اس کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔دوسری جانب پرتگال سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ فٹ بالر رونالڈو اپنے اہل خانہ سمیت اٹلی سے روانہ ہو گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سپورٹس کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو اپنے سابق کلب مانچسٹر یونائیٹد کی جانب سے کھیلیں گے ۔
میسی کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے بھی اپنا کلب چھوڑ دیا،اب کس کلب کی طرف سے کھیلیں گے؟
