راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)افواج پاکستان کی قیادت ملکی داخلی سلامتی اور افغان صورت حال پر کل اراکین پارلیمنٹ کو کل اعتماد میں لے گی۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوزکے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے اراکین کل جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) کا دورہ کریں گے جہاں اراکین کو بدلتی افغان صورت حال اور پاکستان کی پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا۔
سینیٹ دفاعی کمیٹی کی سربراہی مشاہدحسین سید کریں گے جبکہ قومی اسمبلی دفاعی کمیٹی کے سربراہ امجد علی خان ہوں گے۔ کمیٹیوں کے اراکین کو کل صبح ساڑھے9بجے جی ایچ کیو پہنچنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ سیکرٹری دفاع، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قومی سلامتی کو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی جبکہ ترجمان افواج پاکستان میجرجنرل بابر افتخار بھی بریفنگ میں شرکت کریں گے۔
اعلیٰ عسکری قیادت کل افغان صورتحال پر اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی
