• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محرم الحرام کے پر امن اختتام ہر انجمن متولیان کے زیر انتظام صدر سید تنویر حسین شاہ کی جانب سے امام بارگاہ روشن چراغ محلہ روشن چراغ میں اظہار تشکر تقریب کا اہتمام کیا گیا

Aug 31, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان (اسدعباس ) محرم الحرام کے پر امن اختتام ہر انجمن متولیان کے زیر انتظام صدر سید تنویر حسین شاہ کی جانب سے امام بارگاہ روشن چراغ محلہ روشن چراغ میں اظہار تشکر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں امن کمیٹی کے چیر مین عبدالحلیم خان قصوریہ ۔ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید اصغر علی شاہ ۔ ڈی ایس پی سٹی فضل رحیم خان ۔انچارج سیکیورٹی برانچ سمیع اللہ ساہی ۔ انچارج ٹریفک پولیس عزت خان ۔سابق ضلع ممبر سید سجاد شیرازی ۔ سابق تحصیل ممبر سید سہیل عباس ۔ خطیب جامع مسجد سید غضنفر نقوی ۔ سید مزمل شیرازی ۔ سید فرحت عباس شاہ ۔ فقیر شیر محمد ۔ ابو المعظم ترابی ۔ سی ای او ڈبلیو ایس ایس سی چوہدری عطا اللہ اور دیگر معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر محرم الحرام کے پر امن اختتام پر اہلیان شہر ۔ پاک فوج ۔ پاک پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے اعلی انتظامات پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا