• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس لائنز میں بروز سوموار علی الصبح جنرل پریڈ کے انعقاد کا سلسلہ جاری

Aug 31, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس لائنز میں بروز سوموار علی الصبح جنرل پریڈ کے انعقاد کا سلسلہ جاری، ڈسٹرکٹ پولیس سمیت دیگر یونٹس کی پریڈ میں شرکت، پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی،اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ فٹنس اور ڈسپلن پر خصوصی توجہ دی جائے۔، ڈی پی او محمد فیصل کامران

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بروز سوموار علی الصبح ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ اور ٹریفک پولیس نے شرکت کی، پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی اور سلامی پیش کی، دستوں نے سلامی کے چبوترے سے گزرتے ہوئے مارچ پاسٹ کیا، ڈی ایس پی سٹی اختر علی وینس نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ کیا اور بعدازاں پریڈ میں شامل دستوں کا ٹرن آوٹ بھی چیک کیا، جنرل پریڈ کا مقصد پولیس افسران کی جسمانی فٹنس اور ڈسپلن کو برقرار رکھنا ہے۔، انہوں نے پریڈ میں شامل افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ہمارا کلائنٹ ایک آدمی ہے اس کی فوری داد رسی کریں بعدازاں انہوں نے پولیس لائن میں MT سیکشن کی ضلع بھر سے بلائی گئی سرکاری وہیکلز کی انسپکشن کی اور انہوں نے ڈرائیورز کو سرکاری وہیکلز کی حفاظت کے بارے ہدایات دیں۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے جنرل پریڈ کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار ڈسپلن، ٹرن آوٹ اور فٹنس پر خصوصی توجہ دیں،