بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جاری کیے گئے پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور لوگوں کی شکایات کے ازالہ کے لیے افسران و سٹاف اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں کی۔ اس موقع پر سی ای او بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نعیم اختر، چیف آفیسر میٹروپولیٹن سٹی میاں محمدآصف، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمدعظیم ذیشان، میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خورشید احمد اور دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی، نکاسیئ آب، شہری تزئین وآرائش، روڈ سیفٹی کے امور بہتر اور درست انداز میں کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ہم ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے افسران و سٹاف جذبہئ حب الوطنی سے سرشار ہو کر کام کریں۔ سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان نے بتایا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت30اگست تا5ستمبر ہفتہ صفائی، 6 تا12ستمبر نکاسی آب، 13تا19ستمبر تک ضلع بھر میں ہفتہ صفائی و نکاس آب منایا جائے گا۔ جبکہ20ستمبر سے26ستمبر ہفتہ برائے شہری تزئین وآرائش،27ستمبر سے3اکتوبر کو ہفتہ برائے روڈ سیفٹی اور4اکتوبر تا10اکتوبر ہفتہ برائے خدمت رسائی منایا جائے گا۔