• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کابل ائیر پورٹ سے قومی طیارہ پاکستان لانے والے کیپٹن مقصود بجارانی کو بڑے اعزازسے نواز دیا گیا

Aug 31, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کابل ائیر پورٹ سے قومی طیارہ پاکستان لانے والے کیپٹن مقصود بجارانی کو صدارتی گولڈ میڈل سے نوازدیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے کیپٹن مقصود بجارانی کو پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری پراعزازدیا ہے ،کیپٹن مقصود نے کابل ائیرپورٹ پرغیر یقینی صورتحال میں طیارہ مسافروں سمیت نکالاتھا۔
کیپٹن مقصود بجارانی نے کابل ائیرپورٹ پرٹریفک کنٹرول کی رہنمائی کے بغیر طیارہ ٹیک آف کیا تھا، کیپٹن بجارانی کو پی آئی اے سمیت پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم نے بھی تعریفی خطوط جاری کئے تھے۔