طاسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )کے مطابق گزشتہ روز ملک میں 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد کو ویکسین لگائی گئی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں لگائی گئی ویکسین کی تعداد اب تک یومیہ لگائی جانے والی تعداد میں سے سب سے زیادہ ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں پانچ کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 137 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
دوسری جانب سربراہ این سی او سی اسد عمر نے اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ گزشتہ روز یومیہ ویکسی نیشن لگانے کا نیاریکارڈ قائم کیا گیا ہے اور 14لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی،ابھی تک آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو لگو الیں۔
پاکستان میں یومیہ کورونا ویکسین کا نیا ریکارڈ قائم
