ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے) پرائس مجسٹریس اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور عوام کو ریلیف دیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ھدایت۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر صدارت سپیشل پرائس مجسٹریس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اے ڈی سی آر عدنان زاہد،اسسٹنٹ کمشنرز سرمد حسین، رانا شاہد اقبال اور ڈی او انڈسٹریز عاطف میر کے علاوہ ضلع بھر کے پرائس مجسٹریس نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریس اپنی کارکردگی کو بہتر کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیاد ہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے پرائس مجسٹریس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ 50سے 60 انسپکشنز لازمی کریں اور ہر دوکان اوف رھڑی پر ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنا ایک سنگن جرم ہے اور جو اس کی خلاف ورزی کا مرتکب ھو اس کے خلاف FIR درج کی جائے اور گرفتار بھی کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اوور چارجنگ کرنے والے دوکانداروں کو کم از کم ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے تاکہ انہیں اوور چارجنگ سے روکا جا سکے۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر قیمت ایپ کا ڈیٹا شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ بھی رابطہ بہتر ہونا چاہئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اشیاء ضروریہ کو قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ساہیوال میں یکم اگست سے 30اگست تک 19483جگہوں کی انسپکشن کی گئی، 973دوکانداروں کو اوور چارجنگ کرتے پایا گیا جن کو 28,67,599 روپے جرمانے کئے گئے اور 17ایف آئی آرز درج کرکے 73 افراد کو گرفتار کیا گیا۔