• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

والدین بچیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں ، مگر ریاست ذمہ داری پوری نہ کر سکی ، وزیر اعظم

Sep 1, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) احساس تعلیم پروگرام کے تحت مستحق طلبا کو وظائف کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے ہر علاقے میں والدین بچیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں ، مگر ریاست ذمہ داری پوری نہ کر سکی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پورا پاکستان گھوما ہوں ، مجھے کہیں ایسے والدین نظر نہیں آئے جو اپنی بچیوں کو تعلیم نہ دلوانا چاہتے ہوں لیکن وہاں مسائل کچھ اور تھے جیسے بچیوں کے سکول نذدیک نہیں تھے یا وہاں ٹیچرز نہیں تھے ۔

عمران خان ن کہا کہ بچے اور بچیوں کی سکول جانے والی تعداد میں بہت زیادہ فرق ہے ، بچیوں کی سکولوں میں حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ،

ماضی میں ہماری حکومتوں نے لڑکیوں کی تعلیم کو اہمیت نہیں دی ، کسی بھی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ وہاں کے عوام ہوتے ہیں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے ، ماضی کی حکومتیں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وظائف پروگرام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال پروگرام میں شفافیت لائے گا ، ہمارے ہاں یہ بہت بڑی بد قسمتی ہے کہ فیک انٹریز ہوتی ہیں ، یہاں پر تو گھوسٹ سکول بھی ہیں ، آئی ٹی کے استعمال سے اس مسئلے پر بھی قابو پایا جائے گا ، پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے ۔

امریکی صدر کا قوم سے خطاب، افغانستان کے بعد اب امریکہ کو کن ممالک سے خطرات ہیں؟ چار ممالک کے نام لے دئیے
اس سے قبل ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مستحق طلبا کو تعلیمی وظائف دیے جا رہے ہیں ، 4 سے 22سال کی عمر کے طلباء وظائف سے مستفید ہوں گے ، وظائف ان والدین کو دیے جائیں گے جو بچوں کی 70 فیصد حاضری کو یقینی بنائیں گے ۔