• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی جی پنجاب کی ہدایت پربہاول پورمیں اینٹی وویمن حراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل فعال اورلیڈیر وکٹم سپورٹ آفیسرز تعینات کردی گئیں

Sep 1, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)آئی جی پنجاب کی ہدایت پربہاول پورمیں اینٹی وویمن حراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل فعال اورلیڈیر وکٹم سپورٹ آفیسرز تعینات کردی گئیں،خواتین سے متعلق ہراسگی اور تشددکی شکایات پرفوری قانونی کارروائی،تفتیش تکمیل اورملزم کے چالان ہونے تک درخواست دہندہ سے رابطہ رہیں گیں،03خواتین شہریوں کے مسائل کو سن کرمتعلقہ افسران کو بھجواکر رپورٹ طلب کی گئی،ڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کی لیڈیز وکٹم سپورٹ آفیسر ز سے میٹنگ اورہدایات جاری کیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پرخواتین سے متعلق معاملات پرفوری قانونی کارروائی کے لیے اینٹی وویمن حراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل ڈی پی اوآفس میں فعال کردیا گیا،ضلع کے تمام تھانہ جات میں لیڈیز وکٹم سپورٹ آفیسر ز بھی تعینات کردی گئیں،جوکہ خواتین کی شکایات پر ہراسگی، تشدد،قبضہ،لین دین اوردیگرخاندانی معاملات کو کمیونٹی پولیسنگ کے تحت حل اوراخلاقی وقانونی سپورٹ مہیا کریں گی،اس کے علاوہ خواتین شہریوں کی درخواستوں پر ایسے تمام مسائل اور شکایات سن کر ان کی رپورٹ پیش کریں گی جس پر ڈی پی او قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو احکامات جاری کریں گے، تھانہ جات میں تعینات لیڈیز وکٹم سپورٹ آفیسرز خواتین کی طرف سے دی جانے والی درخواست سے لیکر تفتیش تکمیل اور ملزم کے چالان ہونے تک ان سے رابطے میں رہیں گی،ڈی پی اوآفس میں موجود سیل نے سٹی ایریا کی رہائشی 03 خواتین کے مسائل کو تفصیل سے سنا اورمتعلقہ افسران کو بھجواکر رپورٹ طلب کی،ڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ندیم افضال نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے کانفرنس ہال میں اینٹی وویمن سیل کے افسران،لیڈیز وکٹم سپورٹ آفیسرز اورانویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ افسر سے میٹنگ کی،آئی جی پنجاب کی طر ف موصول ہونے والی ہدایا ت کے بارہ میں بریف کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ کو نہایت اہم ذمہ داری سونپی جارہی ہے جوکہ خصوصی طورپر صرف خواتین شہریوں کے مسائل کے حل کرناہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہاکہ آئی جی پنجاب کے حکم پرخواتین کے مسائل صرف لیڈیز پولیس اہلکاران کے توسط سے ان کی دہلیز پر ہی حل ہونگے جوکہ خوش آئند بات ہے جبکہ تھانہ جات میں موصول ہونے والی درخواستوں پر بھی ایس او پی کے مطابق فوری قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے لیڈیزو کٹم سپورٹ آفیسرزمسلسل متاثرہ خواتین سے رابطے میں رہیں گی، خواتین شہری کسی بھی مسئلے یا شکایت کی اطلاع وویمن سیفٹی ایپ یا پکار 15 پر دے سکتی ہیں، جس پر فی الفور ایکشن لیا جائے گا،