• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حریت رہنما سید علی گیلانی کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

Sep 2, 2021

سرینگر (نمائندہ خصوصی) لڑکپن اور جوانی سمیت اپنی پوری زندگی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والے حریت رہنما سید علی گیلانی کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی گزشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے ، حریت کانفرنس نے پوری مقبوضہ وادی میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

سید علی گیلانی کی تدفین کے موقع پر حیدر پورہ کا علاقہ مکمل طور پر سیل کیا گیا ، شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کٹھ پتلی انتظامیہ نے علی گیلانی کی شہداء قبرستان میں تدفین کی اجازت بھی نہ دی , کسی کو سید علی گیلانی کا آخری دیدار بھی نہ کرنے دیا گیا۔