• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویرات کوہلی کی تنرلی لیکن بابر اعظم کس نمبر پر پہنچ گئے؟

Sep 2, 2021

دبئی(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کی ترقی ہوئی ہے اور وہ اب پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچویں سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستانی سٹار بلے باز بابر اعظم کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے،روہت شرماپانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان 17پوائنٹس کا فرق ہے۔بابر اعظم کے اس وقت 749 جبکہ بھارتی کپتان کے 766 پوائنٹس ہیں۔