• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے گورنمنٹ محمودیہ ہائی سکول ساہیوال میں طلبہ وسٹاف کو ٹریفک قوانین کے متعلق اور حادثات سے بچاؤکیلئے آگاہی لیکچرکااہتمام کیا

Sep 2, 2021

ساہیوال (خاورعلی چوہدری سے ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی نگرانی میں ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے گورنمنٹ محمودیہ ہائی سکول ساہیوال میں طلبہ وسٹاف کو ٹریفک قوانین کے متعلق اور حادثات سے بچاؤکیلئے آگاہی لیکچرکااہتمام کیاجس میں انہوں نےطلباء سے کہاکہ وہ مستقل میں ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں لہٰذا ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کر کے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں سٹی ٹریفک پولیس طلبا کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں لیکچرکااہتمام کررہی ہے تاکہ شاہراؤں پر ڈسپلن اور روڈ حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ کم عمر طلباء روڈ حادثات کا سبب بنتے ہیں لہٰذا ڈرائیونگ کرنے سے اجتناب کریں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ساہیوال کے شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس ساہیوال کی طرف سےپولیس لائن میں ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول قائم کیاگیا ہےجس میں تربیت حاصل کرکے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ 18سال سے زائد عمر کے طلباء اپنا لائسنس بنواسکتے ہیں۔اور دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ،بیک ویومرراور انڈیکیٹر کا استعمال لازمی کریں آخر میں انہوں نے طلباء میں آگاہی پر مبنی پملفٹس بھی تقسیم کیے۔