• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران ہال میں کیا نعرے لگے؟ شاہ محمود قریشی نے بتا دیا

Sep 29, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران ہال میں ” شیم شیم بھارت “ کے نعرے گونجے اور ایسا آج تک نہیں ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اقوام متحدہ کے باہر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا ہو۔انہوں نے کہا کہ تقریر سے پہلے 4 نکات کے بارے میں طے کیا گیا، ذوالفقار علی بھٹو کے بعد کسی کو عزت ملی ہے تو وہ عمران خان ہیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کی فارن پالیسی کے چیلنجز بے پناہ ہیں، ہم کئی محاذ پر لڑ رہے ہیں، پاکستانی قوم یکجا ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنے مفادات کے لیے کھڑے ہیں، دوسری طرف قوم پاکستان کے لیے کھڑی ہوگئی ہے، ہم نہیں چاہتے خطہ کسی تنازع سے دو چار ہو، بھارتی فوج نے آج بھی 6 کشمیریوں کو شہید کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان میں مذاکرات سے معاملات حل ہوں، امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ طے ہو گیا تھا، ہماری خواہش ہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات بحال ہوں۔