• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیب سکھر کی کارروائی،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سیداویس شاہ کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار

Sep 29, 2019

سکھر (نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیورو(نیب)سکھر نے وزیرٹرانسپورٹ سندھ سید اویس شاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زبردست خان مہر نے سندھ ہائی کورٹ کراچی سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی،16 اکتوبر تک حاصل کردہ ضمانت سے قبل ہی زبردست خان مہر کو حراست میں لیا گیا،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ زبردست خان مہر کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔